Published: 17-05-2024
مریدکے(کرائم رپورٹر محمد وقار بابر) آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے فرض شناسی اور بہترین کارکردگی پر افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری۔تھانہ سٹی مریدکے میں تعینات پولیس کانسٹیبل گلستان کو فرض شناسی اور بہترین کارکردگی پر نقدانعام اورسی سی ون سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جہاں ایک طرف غفلت و کوتاہی کے مرتکب پولیس افسران واہلکاروں کو آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے سزائیں دی جارہی ہیں تو دوسری جانب اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھانے والے پولیس ملازمین کو نقدانعامات کیساتھ ساتھ انکے عہدوں میں ترقی اورتعریفی سرٹیفیکیٹ سے انکی عزت افزائی بھی کی جارہی ہے تھانہ سٹی میں تعینات پولیس کانسٹیبل گلستان کو فرض شناسی اور بہترین کارکردگی پر گزشتہ روز آئی جی پنجاب نے انہیں نقدانعام سے نوازنے کے علاوہ سی سی ون سرٹیفیکیٹ سے انکی عزت افزائی بھی کی جبکہ پولیس کانسٹیبل گلستان کو نقدانعام اورسی سی ون سرٹیفیکیٹ ملنے پر علاقہ بھرکی سماجی وفلاحی تنظیموں اورشہریوں نے انہیں مبارکباددیتے ہوئے امیدظاہرکی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی مزیداحسن طریقے سے نبھانے میں آئندہ بھی کوئی کسرباقی نہ اٹھارکھیں گے