فواد خان کی ’مست ملنگ’ انداز میں انڈین گیت گاتے ویڈیو وائرل

Published: 21-05-2024

Cinque Terre

 پاکستانی سپر سٹار فواد خان کی اپنی دنیا میں مگن ہو کر بالی ووڈ گیت گاتے اور اس پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سال 2007 میں پاکستانی فلم ’خدا کے لیے‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے سبب شہرت حاصل کرنے والے اداکار فواد خان نے سال 2011 میں ڈراما ’ہم سفر‘ سے شہرت کی اس راہ پر گامزن ہوگئے کہ سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔فواد خان نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی بہترین اداکاری کا لوہا منوایا اور سال 2014 میں بالی ووڈ فلم ’خوبصورت‘ میں کام کرکے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔سوشل میڈیا پر فواد خان کی ایک پرانی ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں وہ کسی پراجیکٹ کی ڈبنگ کیلئے سٹوڈیو میں موجود ہیں۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فواد خان ریکارڈنگ سے بے خبر سٹوڈیو میں مائیک کے سامنے کھڑے ہو کر مست ملنگ انداز میں بالی ووڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کا گانا ’کر گئی چُل‘ گا رہے ہیں اور دلچسپ انداز میں اس پر رقص بھی کر رہے ہیں۔فواد خان اپنی دنیا میں مگن ہی تھے کہ ایک آواز نے انہیں رُکنے پر مجبور کیا کہ ’سر ڈبنگ کریں‘ اور پھر ایک شخص کی آواز آئی کہ ’فواد یہ آن لائن جارہا ہے‘۔یہ الفاظ سن کر فواد خان ہکّا بکّا رہ گئے اور کھسیانی ہنسی ہنستے ہوئے اپنی ہی جگہ پر ساکت رہ گئے۔خیال رہے کہ سال 2016 میں ’کپور اینڈ سنز میں فواد خان ’راہول کپور‘ کے کردار میں نظر آئے اور فلم کی کاسٹ میں شامل اداکار سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ سے زیادہ فواد خان کی اداکاری کو پسند کیا گیا تھا۔