اداکارہ ملائیکہ ریاض امیرزادے سے شادی کی خواہاں

Published: 21-05-2024

Cinque Terre

 پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ملائیکہ ریاض نے کسی امیر شخص سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں اداکارہ ملائیکہ ریاض  نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام کے دوران اپنے ہمسفر میں پائی جانیوالی خصوصیات کا ذکر کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لڑکا چاہئے جو مجھے انڈسٹری میں رہنے کیلئے سپورٹ کرسکے، لڑکا فیملی کے ساتھ رہنے والا ہو کیوں کہ میں اکیلی نہیں رہ سکتی۔انہوں نے کہا کہ  میں کسی غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی بلکہ میرا ہمسفر امیر ہونا چاہئے تاہم ابھی میں کسی کے ساتھ ریلیشن شپ میں نہیں ہوں۔شوبز کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ کے شعبے میں مجھے خاص مزہ نہیں آیا اسی لئے میں ڈرامہ انڈسٹری میں داخل ہوئی،  اپنی تعلیم مکمل نہ کرنے کا بہت افسوس ہے۔