Published: 23-05-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بیکری مالکان کو بیکری آئٹمز، بریڈ، بسکٹس، کیک، فروٹ کیک اور دیگر بیکنگ کی آئیٹمز وغیرہ کے ریٹ موجود ریٹس سے کم کریں، بیکری مالکان موجودہ اور نیا ریٹ نمایاں آویزاں کریں گے، بیکری ایسوسی ایشن کے ساتھ مشاورت سے ضلعی بھر میں آئیندہ دو روز میں بیکری آئمٹرز کی قیمتیں از سر نو مقرر کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیکری مالکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ آٹھارٹی عمیر ارشد اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ قیمتوں کے تعین کے بعد عمل درآمد نہ کرنے والے بیکری مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حالیہ پیٹرول کی قیمتوں کو کم کیا گیا ہے جبکہ آٹے اور میدے کی قیمت میں کمی کا فائدہ شہریوں تک پہنچایا جائے گا، کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ جلد بیکری ایسوسی ایشن و بیکری مالکان کی مشاورت سے ضلع بھر کے لیے ریٹ مقرر کیا جائے گا، فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں بیکرز کو چیک کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بیکری مالکان صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور حکومتی نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے والے مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔