اقوام متحدہ نے 11 جولائی کو عالمی یوم سربرینیتسا نسل کشی قرار دے دیا

Published: 24-05-2024

Cinque Terre

بوسنیا ہرزیگووینا میں سرب افواج کےہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ نے 11 جولائی کو عالمی یوم سربرینیتسا نسل کشی قرار دے دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں قرارداد کی منظوری دی گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق قرارداد جرمنی اور روانڈا نے امریکا اور دیگر 17 ممالک کے ساتھ پیش کی۔ خبر ایجنسی کے مطابق قرارداد 193 رکن ممالک میں سے 84 ممالک کے ووٹوں کی سادہ اکثریت کے ساتھ منظور ہوئی۔ قرارداد میں کہا گیا 11 جولائی کو سربرینیتسا میں 1995 کی نسل کشی کا دن ہر سال منایا جائے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق جولائی 1995 میں سرب افواج نے ایک ہی دن میں 8 ہزار سے زیادہ مسلمانوں کا قتل کیا تھا۔