چوہدری شافع حسین کی ایرانی قونصلیٹ آمد‘اجتماعی فاتحہ خوانی

Published: 24-05-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی ایرانی قونصلیٹ لاہور آمد قائم مقام ایرانی قونصل جنرل علی اصغر موغاری سے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ  اور دیگر کیانتقال پر اظہار تعزیت  صوبائی وزیر نے ایرانی سفارت خانے میں مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی تاثرات بھی درج کئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور دیگر کے حادثے میں انتقال پر دلی دکھ ہوا ہیایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر ہر پاکستانی رنجیدہ ہے، اورپاکستانی قوم اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور دیگر ساتھیوں کے انتقال پر ایرانی قوم سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں اور دکھ اور غم کی اس گھڑی میں غمزدہ ایرانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی دنیا اسلام کے عظیم راہنما تھے، پاکستانی قوم کی ہمدردیاں ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں،ڈائریکٹر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ عمران ہاشمی بھی صوبائی وزیر کے ھمراہ تھیمرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی.