غیر رجسٹرڈ گاڑیاں کیخلاف مشترکہ آپریشن‘ سپیشل کاؤنٹر کا افتتاح

Published: 24-05-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)پنجاب پولیس اورایکسائزڈیپارٹمنٹ کاغیررجسٹرڈگاڑیوں کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کاآغاز،ڈی پی اوگجرات مستنصرعطاباجوہ اورETOگجرات راناارشدعلی خاں نے گزشتہ روزغیررجسٹرڈگاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے سپیشل کاؤنٹرکاافتتاح یا۔اس موقع پرڈی پی اوگجرات اورETOگجرات راناارشدعلی خاں نے ڈائریکٹرایکسائزاینڈٹیکسیشن جام سراج احمدکی خصوصی ہدایت کی روشنی میں مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ بغیرنمبرپلیٹ اورغیررجسٹرڈ گاڑیوں خصوصاًموٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن فی الفور کروائیں۔بصورت دیگرسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے نتیجہ میں بھاری جرمانے اورگاڑی کی ضبطی جیسی خفت بھی اٹھانی پڑسکتی ہے۔لہذامعززشہری احساس ذمہ داری کریں اورفرض شناسی اورحب الوطنی کا ثبوت دیں اورغیرڑجسٹرڈ گاڑیوں کی جلدازجلدرجسٹریشن کرائیں۔تاہم عوام الناس کی سہولت کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن مہم کے دوران ایکسائزآفس رات دس بجے تک کھلے رہیں گے اورکسی بھی شکایت کی صورت میں ETOگجرات سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔افتتاحی تقریب میں منیراحمدایکسائزاینڈٹیکسیشن آفیسر،انسپکٹرسیدسلطان شاہ، میاں سجاداحمد،چودھری ریاض،مرزاعدنان بیگ،عرفان یوسف بٹ،عبدالجبار،عدیل احمدکٹھانہ،عدنان بٹ،چودھری احسن کے علاوہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن اہلکاران کی کثیرتعدادموجودتھی۔