مخلص ساتھی قیمتی سرمایہ ہیں‘ گجرات نے عوام نے جس طرح ڈٹ کر ہمارا ساتھ دیا اسکی مثال نہیں ملتی‘ چوہدری پرویز الٰہی

Published: 24-05-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی سے چیئر مین نشان حیدر گروپ کنجاہ شیخ شہکاز اسلم نے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شیخ شہکاز اسلم نے چودھری پرویز الٰہی کو نشان حیدر ہاؤ س کنجاہ آنے کی دعوت بھی دی جو کہ انہوں نے قبول کی۔ ملاقات میں چودھری وقاص وڑائچ ایڈووکیٹ، خرم شہزاد اور مہر عدنان منور موجود تھے۔ شیخ شہکاز اسلم نے چودھری پرویز الٰہی کو رہائی ملنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مخلص ساتھی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں گجرات کی عوام نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا ہمارے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی انشاء اللہ ہم آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ شیخ شہکاز اسلم نے کہا کہ آپ نے گجرات کے لوگوں کا سر فخر سے بلند کیا ہے آپ نے چودھری ظہورا لٰہی شہید کے اصولوں کے مطابق عوامی فیصلہ کیا ہم آپ کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں آپ نے ہر طرح کی سختیاں برداشت کیں لیکن اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہوئے کنجاہ کی عوام آپ کے ہر فیصلے کا دلی احترام کرتی ہے اور ہمیشہ آپ کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔