ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کا جامع مسجد گلبرک کالونی میں کھلی کچہری کا انعقاد

Published: 25-05-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)قصور/ کھلی کچہری آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے جامع مسجد گلبرک کالونی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، ڈی پی او قصور نے مساجد میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے پاس جاکر ان کے مسائل حل کرنا ہے، سروس ڈیلیوری میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے، تھانہ کی سطح پر شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، قصور پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کو سہولیات اور انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے، محمد عیسیٰ خاں