ڈینگی کی روک تھام کیلئے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں‘ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک

Published: 26-05-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر گجرات حسین ورک نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، محکمہ صحت و الائیڈ ڈیپارٹمنٹ ڈینگی سرویلنس احسن طریقے سے سرانجام دیں، ڈیش بورڈ پر بوگس سرگرمی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سرکاری افسران اپنے دفاتر، رہائش گاہوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں، ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ڈینگی سرویلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈی ایچ او ڈاجٹر غمخوار حسین شاہ، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر آیاز ناصر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل چوہدری محمد فاروق،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز طاہر عزیز، ڈی او سول ڈیفنس اشفاق احمد سمیت دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے، تمام ادارے اپنی اپنی ذمہ داری کے مطابق ڈینگی سرویلنس سرانجام دیں، اینڈروئیڈ یورز روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے حوالے سے سرگرمیاں اپ لوڈ کریں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جنرل  پریکٹیشنر سمیت سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر ڈینگی کے مشتبہ مریض رپورٹ کریں، ڈینگی سرویلنس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محکمہ صحت ڈینگی ہاٹ اسپاٹ کی سخت نگرانی کریں، ڈینگی یاٹ اسپاٹس، قبرستان، شادی ہالز، زیر تعمیر عمارات، کباڑ خانوں، نرسریوں کی سخت نگرانی کی جائے۔