ویلڈن ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ‘ 851کنال سرکاری اراضی کو واگزار کروا لیا

Published: 03-06-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن،لاہور ہائیکورٹ کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ نے منڈی بہاوالدین کے موضع ڈھوک نواں لوک میں عرصہ دراز سے غیر قانونی طور پر قابض کی گئی 851 کنال سرکاری اراضی کو لینڈ مافیا سے واگزار کروا لیا۔ واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی واضح ہدایات ہیں کہ سرکاری اراضی سرکار کی امانت ہے، ناجائز قابضین کو کسی صورت سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھاکہ اس سرکاری اراضی کو واگزار کروا کر اراضی کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے اور قابضین افراد کے خلاف قانونی کارائی کی جارہی ہے،