شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں 16 افراد جاں بحق

Published: 04-06-2024

Cinque Terre

دمشق: شام کے شمالی علاقے میں اسرائیل کے فضائی حملے میں  سولہ افراد ہلاک ہو گئے۔عالمی خبررساں  اداروں  کے مطابق شام کے شمالی علاقے حلب کے قریب ایک مبینہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 16 افراد مارے گئے۔سرکاری میڈیا نے حملے اور اس میں ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع کی تصدیق کردی ہے۔شامی جنگ کے حوالے سے اعداد و شمار جمع کرنے والے غیر سرکاری ادارے نے مزید کہا کہ یہ حملہ جنگجوؤں  پر کیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والوں  میں  شامی، ایرانی اور کچھ دیگر غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں۔برطانیہ میں  قائم اس ادارے نے کہا کہ حیان نامی ٹاؤن میں  کیے گئے اس حملے میں  ابتدائی طور پر ہلاکتوں  کی تعداد بارہ بتائی گئی تھی جبکہ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا، جسے ان جنگجوؤں  نے مبینہ طور پر اپنا ٹھکانہ بنا رکھا تھا۔آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ شامی خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فورسز اس ہمسایہ ملک میں  سیکڑوں  فضائی حملے کر چکی ہیں۔