ہارگئے تو کیا سر دیوار پر ماردیں، ناکامی سے زندگی ختم نہیں ہوتی

Published: 11-06-2024

Cinque Terre

نیویارک: اظہر محمود نے کہا ہے کہ ہارگئے ہیں تو کیا سر دیوار پر ماردیں، شکست سے کرکٹر کی زندگی ختم تو نہیں ہوجاتی۔پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کہتے ہیں کہ ہارگئے ہیں تو کیا سر دیوار پر ماردیں، شکست سے کرکٹر کی زندگی ختم تو نہیں ہوجاتی۔بھارت سے مات امریکا کے ہاتھوں شکست سے بھی بڑی ہے، تمام پلیئرز کا مورال ڈاؤن ہے، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ سے بیٹنگ کی توقع نہیں رکھ سکتے، یہ کام ٹاپ 7 بیٹرز کا ہے۔کینیڈا کے خلاف میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے، اگر مگر تو ہوتا رہتا ہے پہلے بھی ہوتا رہا ہے۔