پیپلز پارٹی کے ساتھ تمام مسائل کے حل کا طریقہ کار طے کیا گیا ہے، رانا ثناء اللّٰہ

Published: 14-06-2024

Cinque Terre

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی، پیپلز پارٹی کے ساتھ تمام مسائل کے حل کا طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہم سے ملاقات میں کوئی گلہ نہیں کیا، ایم این ایز، ایم پی ایز کے ترقیاتی فنڈز برابری کے ساتھ تقسیم ہوتے ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان مختلف ایشوز پر عید کے بعد ملاقات ہوگی، جب ووٹ کی باری آئے گی پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ ہی کھڑی ہوگی۔رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ محمود خان اچکزئی اور ہمارے موقف میں اس وقت فرق ہے، محمود خان اچکزئی جب چاہیں نواز شریف سے مل سکتے ہیں۔