ایک دن قبل عدالت کا حکم امتناع، عامر خان کے بیٹے کی پہلی فلم کی ریلیز میں تاخیر

Published: 14-06-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان کی ڈیبیو فلم تاخیر کا شکار ہوگئی، عدالت نے فلم کی ریلیز پر حکم امتناع جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کے بیٹے جنید خان کی فلم مہاراج 14 جون یعنی کل ریلیز کی جانی تھی۔ مہاراج میں جنید خان کے علاوہ جیدیپ اہلاوت بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم سنیما او ٹی ٹی پر آنے سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی جسے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا رہا جبکہ فلم پر پابندی لگائے جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ فلم سے متعلق انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد نے کہا کہ اس فلم سے مذہبی جذبات مجروح ہو سکتے ہیں، جس کے بعد عدالت نے مداخلت کرتے ہوئے فلم کی ریلیز پر 18 جون تک حکم امتناع جاری کردیا۔  بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ سکتا ہے، فلم کی ریلیز نیٹ فلکس پر 14 جون کو شیڈول تھی۔