تاپسی کا مداح پر غصہ، سیلفی کی درخواست بھی ٹھکرادی

Published: 14-06-2024

Cinque Terre

تاپسی پنو مداحوں کی جانب سے فوٹو لینے کے معاملے پر غصے میں آگئیں اور سیلفی کی درخواست بھی ٹھکرادی۔ سوشل میڈیا پر تاپسی کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جو ایک پاپارازی اکاؤنٹ نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ جلدی میں تھیں اور سیدھا اپنی کار کی جانب بڑھیں جو کمپلیکس کے پاس کھڑی تھی۔اسی دوران ایک فین نے انہیں روک کر سیلفی کی درخواست کی تو انہوں نے اسے مسترد کردیا اور کہا کہ ’براہ کرم ہٹ جائیں‘۔اسکے بعد تاپسی فوراً کار میں بیٹھ گئیں اور اسکا دروازہ بند کردیا۔ویوڈیو پر صارفین نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کا یہ رویہ خراب ہے۔ ایک صارف نے اداکارہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’ویسے تاپسی بالکل صحیح تھیں۔ کم از کم لوگوں کو محفوظ فاصلہ برقرار رکھنا چاہیے۔‘