گزشتہ 56 برس میں 10 کروڑ سے زیادہ عازمین نے مناسک حج ادا کیے، سعودی شماریات اتھارٹی

Published: 20-06-2024

Cinque Terre

سعودی شماریات اتھارٹی کے مطابق گزشتہ 56 برس میں 10 کروڑ سے زیادہ حاجیوں نے مناسک حج ادا کیے۔ ریاض سے سعودی شماریات اتھارٹی کے مطابق حجاج کی تعداد 1390 ہجری میں 10 لاکھ 79 ہزار 760 تھی جبکہ 1399ھ میں پہلی مرتبہ حجاج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ 1399ھ میں 20 لاکھ 79 ہزار 689 افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔ سعودی شماریات اتھارٹی کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ 1433ھ میں حاجیوں کی تعداد 30 لاکھ رہی۔ سعودی شماریات اتھارٹی کے مطابق 1433ھ واحد سال تھا جس میں 30 لاکھ سے زیادہ افراد نے حج ادا کیا۔ سال 1441ھ میں 18 لاکھ 34 ہزار 780 افراد نے حج ادا کیا۔ سعودی شماریات اتھارٹی کے مطابق 1441ھ کے بعد سے کورونا کے برسوں میں تعداد محدود ہوگئی۔ سعودی شماریات اتھارٹی کے مطابق 1441ھ میں صرف 10 ہزار، 1442ھ میں 58 ہزار عازمین حج ادا کرسکے۔ سعودی شماریات اتھارٹی کے مطابق 1443ھ میں عازمین حج کی تعداد بڑھ کر 9 لاکھ 26 ہزار62 ہوئی۔ سعودی شماریات اتھارٹی کے مطابق گزشتہ برس 1444ھ میں کورونا کے بعد پھر تعداد اپنے عروج کو پہنچی اور  18 لاکھ 45 ہزار 45 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔