ممبئی میں انوپم کھیر کے دفتر میں چوری ہوگئی

Published: 20-06-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ انکے ممبئی میں واقع دفتر میں چوری کی واردات ہوئی ہے اور چور انکے دفتر سے فلم نیگیٹو اور نقد رقم چرا کر لے گئے۔ جمعرات کو اپنے ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) پر اس حوالے سے اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے 69 سالہ اداکار نے کہا کہ انکی کمپنی نے واقعے کی ایف آئی آر درج کروا دی ہے، پولیس نے یقین دلایا ہے کہ چوروں کو جلد پکڑ لیا جائے گاانکا کہنا ہے کہ چور گزشتہ شب ان کے ممبئی میں ویرا ڈیسائی ہوم میں واقع دفتر میں داخل ہوئے اور وہاں سے سیف جسے وہ کھول نہ سکے اسے اٹھا کر لے گئے۔ اداکار کا مزید کہنا ہے کہ سیف میں ان کی کمپنی کی شوٹ کردہ فلم نیگیٹو (جو ابھی ریلیز نہیں ہوئی تھی) اور 4 لاکھ 15 ہزار روپے موجود تھے۔