ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ویلیو ایشن ٹیبل کے اعتراضات کے حوالے سے اجلاس

Published: 23-06-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ویلیو ایشن ٹیبل کے اعتراضات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں درخواست گزاروں کے اعتراضات کی سماعت کی گئی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تمام تحصیلوں سے آنے والے سائلین کی درخواستیں وصول کیں اور شہریوں سے اعتراضات بارے استفسار کیا اور موقع پر قوائد و ضابط کے مطابق فیصلے کرتے ہوئے انکو ریلیف فراہم کیا۔ تفصیلات کے مطابق اہم اجلاس میں مجموعی طور 33 درخواست گزاروں نے ویلیو ایشن ٹیبل 2024-2025 پر اعتراضات داخل کئے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تمام درخواست گزاروں کے اعتراضات قوانین کے مطابق سماعت کی، ہر شخص کو ذاتی حیثیت سے سنا گیا اور شرائط و ضوابط کے مطابق درخواستوں کارروائی عمل میں لائی گء ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ویلیو ایشن ٹیبل  قوانین کے مطابق وضع کیا گیا، شہریوں کو ویلیو ایشن ٹیبل پر اعتراضات داخل کرنے کا وقت دیا گیا مقررہ وقت میں ضلع بھر سے 33 افراد نے اعتراض داخل کیے، تحصیل گجرات سے 18، تحصیل کھاریاں سے 8 اور تحصیل سرائے عالمگیر سے 7 افراد نے ویلیو ایشن ٹیبل کے ریٹس پر اعتراضات داخل کئے۔ درخواستوں کی جانچ پڑتال کرنے اور قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کو ہرممکن ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔