آپریشن جنرل نہیں، ٹارگٹڈ ہوگا، سلیم مانڈوی والا

Published: 25-06-2024

Cinque Terre

پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ آپریشن جنرل نہیں ہے یہ ٹارگٹڈ ہوگا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کیسے ہو سکتا ہے آپ ہمارے فوجیوں کو مارتے رہیں اور ہم بیٹھ کر تماشہ دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے جوانوں کو مارتے رہیں گے تو آپریشن تو ہوگا، یہ جنرل آپریشن نہیں، ٹارگٹڈ آپریشن ہو گا۔پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ یہ آپریشن ہو گا اور ہونا بھی چاہیے، اپوزیشن اس پر سیاست کر رہی ہے۔سلیم مانڈوی والا نے یہ بھی کہا کہ یہ اس ایریا میں آپریشن ہے، جہاں سے پاکستان پر حملے ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہمارے جوانوں پر حملے ہوتے رہیں تو ہم کیوں چپ کر کے بیٹھیں۔