Published: 25-06-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) کنجاہ میں گداگروں نے ڈیرے ڈال لیے، ہوٹلوں، بازاروں، گلی، محلوں، سیر گاہوں میں گداگروں کا راج،ہر جگہ گدا گر ہی نظر آتے ہیں۔ پولیس نے ان گداگروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ عوام سخت پریشان۔ تفصیلات کے مطابق کنجاہ کے گلی محلوں میں گداگروں کی ٹولیاں ہی ٹولیاں، نظر آتی ہیں۔ ہر گلی میں گداگر آپ کو نظر آئے گا اور یہ گدا گر بعض اوقات سفید پوش لوگوں کو سخت پریشان کرتے ہیں۔ جبکہ ان گداگروں کے چھوٹے چھوٹے بچے جن کی عمر ابھی پڑھنے کی ہے وہ بھی آپ کو ہوٹلوں، بسوں، گھروں، گلی، محلوں اور بازارو میں بھیک مانگتے نظر آئیں گے۔ بندہ اگر کسی جگہ سیرو تفریح کے لیے چلا جاتا ہے تو وہاں بھی یہ گداگر پہنچ جاتے ہیں۔اب یہ حالت ہے کہ یہ گداگر اپنی پوری فیملی کے ساتھ آتے ہیں اور گلی محلوں میں پھیل جاتے ہیں اور یہ گداگر تندرست ہونے کے باوجود ریڑیوں پر بیٹھ کر عوام کی آنکھوں میں دھول جونک کر بھیک مانگتے ہیں اور یہ گداکر دن بھر گلی محلوں کا جائزہ لینے کے بعد چوری ڈکیتی کی وارداتیں کرتے ہیں۔ بعض گداگر خواتین گھروں میں اکیلی عورتوں کو دیکھ کر ان کو لوٹ لیتی ہیں۔