تعطیلات کے دوران سکولز میں صفائی، برقی آلات کی مانیٹرنگ کا حکم

Published: 26-06-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ جامع ہائی سکول کا دورہ کیا،  ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اسکول کے مختلف حصوں میں صفائی، فرنیچر، بجلی کے آلات کا مشاہدہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران اسکولز میں صفائی، برقی آلات کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے، اسکولز ہیڈز باقاعدگی سے اسکولز جس دورہ کریں، اسکول میں موجود فرنیچر و دیگر اشیاء کی حفاظت یقینی بنائی جائے، بارشوں کے پیش نظر اسکولز میں پانی نکاسی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جامع اسکول میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈسٹریبیوشن سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ خواتین کو عزت و احترام کے رقوم کی فراہمی یقینی بنائی جائے، رقوم کی منتقلی میں شفافیت کو مدنظر رکھا جائے، پراسس کو آسان بنائیں  اور آنے والے سائلین کی راہنمائی کی جائے۔