کڈنی سنٹر مریضوں کیلئے جدید سہولت‘ ڈونرز بڑھائے جائیں: صفدر ورک

Published: 26-06-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ماہ اپریل کے دوران کے کڈنی سینٹر میں 2836، جبکہ ماہ مئی کے دوران 3007 مریضوں کے ڈائیلسز کئے گئے، مجموعی طور پر کڈنی سینٹر میں 168312 ڈائیلسز کئے جاچکے ہیں، روزانہ اوسطاً 111 سے زائد ڈائیلسز کئے جارہے ہیں، کڈنی سینٹر گردے کے مستحق مریضوں کے لیے ایک جدید سہولت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کڈنی سینٹر بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، صدر کڈنی سینٹر میاں اعجاز احمد، جاوید بٹ، چوہدری ناصر،چوہدری اضغر، ڈاکٹر عباس گوندل، بابر ظہیر بھیا، عمر سہیل بھٹہ، قمر الزماں، محمد یعقوب سیٹھی و دیگر اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ماہ اپریل کے دوران 1کروڑ 2 لاکھ 85 ہزار 739 روپے اخراجات آئے،  جبکہ ماہ مئی کے دوران 52 لاکھ 35 ہزار 516 روپے کے اخراجات ہوئے  جبکہ کے ماہ اپریل کے دوران 2 کڑور 10لاکھ 88ہزار 899 روپے کی آمدن ہوئی، ماہ مئی کے دوران 1 کڑور 54 لاکھ 34 ہزار کی آمدن ہوئی  ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کڈنی سینٹر کے لئے ڈونرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، کڈنی سینٹر گردے کے مریضوں کے لیے ایک جدید سہولت ہے، جہاں غریب مریضوں کو مفت ڈائیلسز کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، مخیر حضرات کڈنی سینٹر کے لئے بڑھ چڑھ کر عطیات دیں تاکہ اس کار خیر کو بہترین انداز میں جاری رکھا جاسکے۔