Published: 26-06-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ عطائیوں، جعلی اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنیوالے افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے، ڈیوٹی میں غفلت برتے والے ڈرگ انسپکٹرز و عملہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی،شہریوں کی صحت سے کسی فرد کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ مہوش ابرار، ڈرگ کنٹرولر عمران خالد،ڈاکٹر افضل چوہدری، ڈرگ انسپکٹر شاہد الحسن اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں مجموعی طور پر8 کیسز سماعت کیلئے پیش کیا گیا،سنگین نوعیت کے 3 کیسز کو ڈرگ کورٹ ریفر کردیا گیا جبکہ معمولی نوعیت کی خلاف ورزیاں کرنے والے میڈیکل اسٹور مالکان کو وارننگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنیوالوں اور عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید موثر بنایا جائے، بغیر کوالیفائیڈ پرسن کے کسی میڈیکل اسٹورز کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔