سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کاروائی، بین الااضلاعی چار رکنی مویشی چور گروہ گرفتار، 20 لاکھ 70 ہزار روپے سے زائد مالیت کے مویشی و نقدی

Published: 28-06-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کاروائی، بین الااضلاعی چار رکنی مویشی چور گروہ گرفتار، 20 لاکھ 70 ہزار روپے سے زائد مالیت کے مویشی و نقدی برآمد‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پرمویشی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں پولیس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مویشی چوری میں ملوث بین الاضلاعی گروہ کے چار ارکان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان نے مختلف اوقات میں تھانہ جھال چکیاں کے کی حدود میں مویشی چوری کی وارداتیں کی اور لاکھوں روپے مالیت کے مال مویشی چوری کرکے فرار ہوگئے تھے چونکہ وارداتوں میں ملوث ملزمان نامعلوم تھے جن کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی۔ ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں اور انکی ٹیم نے جدید وروائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتارکرکے انکے قبضہ سے چوری شدہ مال مویشی جن کی کل مالیت 20 لاکھ 70 ہزار روپے برآمدکرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کردیئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔