کورونا وبا کے دوران چین کی کوششوں کیخلاف امریکی مہم کا انکشاف

Published: 28-06-2024

Cinque Terre

امریکی فوج کی طرف سے کورونا کی عالمی وبا کے دوران چین کی کوششوں کیخلاف خفیہ اینٹی ویکسین مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی سی آئی اے کی جانب سے مہم چلانے کا مقصد چین کی کوششوں کو نقصان پہنچانا اور فلپائن میں بیجنگ کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کا مقابلہ کرنا تھا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹس میں چہرے کے ماسک، ٹیسٹ کٹس اور فلپائن میں دستیاب پہلی چینی ویکسین سائنوویک کے معیار کی مذمت کی گئی تھی۔