عرب لیگ کا حزب اللّٰہ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر اتفاق

Published: 30-06-2024

Cinque Terre

عرب لیگ نے حزب اللّٰہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق عرب لیگ کےاسسٹنٹ سیکریٹری جنرل حسام ذکی کا مصری میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ عرب لیگ کےرکن ممالک نےحزب اللّٰہ کو دہشت گرد تنظیم برقرار نہ رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔حسام ذکی کا کہنا تھا کہ عرب لیگ نے 11 مارچ 2016 کو حزب اللّٰہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ خلیج تعاون تنظیم نے بھی مارچ 2016 میں حزب اللّٰہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔