حالیہ انتخابات کے بعد یورپ کے بڑے اداروں کو چلانے کیلئے نئی قیادت کے نام سامنے آگئے

Published: 30-06-2024

Cinque Terre

حالیہ انتخابات کے بعد یورپ کے بڑے اداروں کو چلانے کےلیے نئی قیادت کے نام سامنے آ گئے ہیں۔اس بات کا فیصلہ یورپین رہنماؤں کے برسلز میں منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔نئے فیصلے کے مطابق یورپین کونسل کے نئے سربراہ کےلیے انتونیو کوسٹا، یورپین کمیشن کی سربراہی کےلیے اس کی سابق صدر ارسلا واندرلین اور یورپین خارجہ و سیکیورٹی امور کےلیے کاجا کلاس کا نام شامل ہے۔ انتونیو کوسٹا پرتگال کے سابق وزیراعظم رہ چکے ہیں جبکہ کاجا کلاس اسٹونیا کی وزیراعظم ہیں۔ویسے تو یورپین قیادت نے ان ناموں کی منظوری دے دی ہے لیکن ابھی حتمی منظوری کےلیے ان ناموں کو یورپین پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں 720 کل ارکان میں سے منتخب ہونے کےلیے کم از کم 361 ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔