Published: 30-06-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی ایس پی صدر ملک عدنان تبدیل کو تبدیل کر دیا گیا ملک عدنان کا تعلق گجرات سے ہے اور انکے خلاف بیشمار شکایات تھی چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین طویل عرصہ انکی ٹرانسفر کی کوشش کر رہے تھے جبکہ ضلعی صدر نوابزادہ طاہر المک نے کچھ عرصہ قبل ملک عدنان کی گجرات سے ٹرانسفر رکوائی تھی چوہدری سالک حسین کے سیکرٹری حافظ عقیل پر ایف آئی آر ملک عدنان کی ٹرانسفر کی وجہ بنی انکی جگہ دبنگ اور کرائم کو اچھی طرح سمجھنے والے اور خوش اخلاق پولیس آفیسر شہباز ہنجرا کو ڈی ایس پی صدر گجرات تعینات کر دیا گیا، ڈی ایس پی سرائے عالمگیر مدثر اقبال کو تبدیل کرکے رائے منیر کو تعینات کر دیا گیا، عامر عباس شیرازی ڈی ایس پی سٹی گجرات جبکہ ساجد اقبال غوری دی ایس پی انویسٹیگیشن گجرات تعینات کر دیا گیا۔