حکومت کا سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین پی اے سی کیلئے ایک نام دینے پر اعتراض، ذرائع

Published: 04-07-2024

Cinque Terre

حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کیلئے ایک نام دینے پر اعتراض عائد کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی چیئرمین پی اے سی بننے کی روایت رہی ہے، سنی اتحاد کونسل نے شیخ وقاص اکرم کا نام پی اے سی کیلئے دے رکھا ہے۔حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ سنی اتحاد کونسل شیخ وقاص اکرم کے علاوہ مزید 3 نام دے، اگر سنی اتحاد کونسل 4 نام دیتی ہے تو اس پر ان سے مشاورت ممکن ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے 4 نام نہ دینے پر ن لیگ نے حکومتی اتحاد سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا، جبکہ سنی اتحاد کونسل چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر پارٹی سے مزید مشاورت کرے گی۔