بھارتی ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے پر شاہ رخ نے کیا کہا تھا؟

Published: 04-07-2024

Cinque Terre

بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 جیتنے پر کہا تھا کہ کھلاڑیوں کو جذباتی اور انتہائی خوش دیکھ کر انکا دل بھی خوشی سے جھوم اٹھا۔ بھارتی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی تھی۔ اس میچ میں ایک موقع پر بھارت کی جیت کے امکانات انتہائی کم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم نے میچ میں زبردست واپسی کی اور 17 برس بعد ٹائٹل جیت لیا۔ اس سلسلے میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ لڑکوں کو انتہائی خوش اور جذباتی ہوتا دیکھ کر انکا دل بھی بھر آیا۔انہوں نے کہا کہ بطور ایک بھارتی شہری انکےلیے یہ ایک انتہائی حیران کن لمحہ تھا جہاں ان لڑکوں نے ہمیں اس اونچائی تک پہنچایا۔ شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں بھارتی کرکٹ بورڈ، جے شاہ، ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور  سپورٹ اسٹاف کو مبارکباد بھی دی تھی۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک بھی ہیں۔