محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء قائم رکھنے اور شہریوں میں احساس تحفظ کیلئے گجرات پولیس کے دستوں نے شہر کی مختلف شاہراؤں پر فلیگ مارچ کیا

Published: 05-07-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس ضلع میں قیام امن کے لئے پرعزم۔محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء قائم رکھنے اور شہریوں میں احساس تحفظ کیلئے گجرات پولیس کے دستوں نے شہر کی مختلف شاہراؤں پر فلیگ مارچ کیا۔ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں امن وامان قائم رکھنے کے لئے گجرات پولیس پوری طرح متحرک ہے۔