گجرات پولیس تھانہ لاری اڈہ‘ موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنیوالے دو گینگ گرفتار‘ مجموعی طورپر 16موٹر سائیکل،1لاکھ 20ہزار نقدی اور ناجائز اس

Published: 06-07-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ لاری اڈہ نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے دو گینگ گرفتار کرلئے‘ مجموعی طورپر 16موٹر سائیکل،1لاکھ 20ہزار نقدی اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور برآمد‘ تفصیلات کے مطابق ڈ ی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں چوروں، ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ عبدالحیی نے انچارج چوکی گڑھی احمد آباد اے ایس آئی راجہ شہروز،اے ایس آئی فیاض احمد اور دیگر پولیس ملازمان کے ہمراہ خصوصی آپریشن کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی واردتوں میں مطلوب دو مختلف گینگز کے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جن میں دو رکنی سہیل گینگ 1۔سہیل ولد شکیل سکنہ ضلع نارووال  2۔وسیم اکرم عرف وکی ولد اکرم بھٹی سکنہ ضلع گوجرانوالہ کے قبضہ سے مال مسروقہ 5عدد موٹر سائیکل اور 20ہزار روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور بھی برآمد ہوا۔دوسرے گینگ جن میں 1۔ سبط الحسن سبطو سکنہ گولیکی 2۔ عمر شہزاد سکنہ گجرات،3۔چاند سکنہ بٹر موڑ سے 11موٹر سائیکل اور ایک لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی۔