Published: 06-07-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی ایس پی لالہ موسیٰ کی جامعہ مسجد زرگراں لالہ موسیٰ میں کھلی کچہری تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کے احکامات پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم نے جامع مسجد زرگراں محلہ رفیق آباد لالہ موسیٰ میں بعد از نماز جمعہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جس میں عوام الناس کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ چوہدری محمد اکرم کا کہنا تھا کہ کمیونٹی پولسینگ کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان روابط قائم کرنا ہے تا کہ عوام اپنے مسائل کی رسائی باسانی پولیس تک پہنچا سکے۔اور انکے حل کے لیے بروقت اقدامات عمل میں لائی جاسکیں۔ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا فرض عین ہے۔کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں۔ اپنے ارد گرد جرائم پیشہ عناصر اور مشکوک گاڑیوں پر پر نظر رکھیں جرائم کے خاتمے اور کسی بھی ایمرجنسی کے لیے پولیس کو 15پر اطلاع دیں۔ تاجر برادری اپنے گھروں میں ملازم‘ملازمہ یا دکانوں اور مکانوں میں کرایہ دار رکھنے سے پہلے انکی تھانہ میں مفت رجسٹریشن لازمی کروائیں۔گلی محلوں میں CCTVکیمرے نصب کروائیں تا کہ جرائم پیشہ عناصرکو کسی بھی ناجائز سرگرمی میں پائے جانے پر گرفتاری میں مدد ملے۔ دیہاتی علاقوں میں ٹھیکری پہرہ کا انتظام کریں۔مزید کہا کہ اپنے سکول کالج جانے والے بچوں پر توجہ دیں کہ کہیں وہ کسی جرم میں ملوث تو نہیں ہو رہے۔بچوں کو موٹر سائیکل پر ون ویلینگ اور پتنگ بازی جیسے جان لیوا فعل سے روکیں۔ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کی فوری اطلاع دیں آپکا نام صیضہ راز میں رکھا جائیگا۔اور ہوائی فائرنگ کرکے خوف ہراس پھیلانے والوں کے خلاف خصوصی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس عوام کے تخفظ کے لیے ہر وقت پیش خدمت ہے۔