ممبئی میں 1 کروڑ کا فلیٹ اور قیمتی گاڑی، گجرات کا ’امیر ترین‘ چور پولیس کی گرفت میں آگیا

Published: 07-07-2024

Cinque Terre

بھارتی ریاست گجرات کی پولیس نے روہت سولنکی کو گرفتار کر لیا، جو چوری کرنے کےلیے لگژری ہوٹلوں میں ٹھہرتا، ہوائی سفر کرتا اور دن کے وقت ہوٹل کی ٹیکسی بک کرتا تھا۔گزشتہ ماہ روہت کانو بھائی سولنکی واپی میں 1 لاکھ روپے کی چوری کے سلسلے میں پولیس کے جال میں پھنس گیا، جس کا چوریوں کا ایک طویل ریکارڈ ہے۔تفتیش کے بعد پولیس اس کی پرتعیش زندگی کا انکشاف سن کر حیران رہ گئی، سولنکی نے 19 چوریوں کا اعتراف کیا ہے۔تحقیقات کے دوران پولیس کو پتا چلا کہ سولنکی ممبئی کے ممبرا علاقے میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے شاندار فلیٹ میں رہتا تھا اورقیمتی کار چلاتا تھا۔