Published: 07-07-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین اور قائم مقام ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد نے محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر حسینیہ مجالس کے عہدیداران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ عاشورہ محرم کو پر امن بنانے کیلئے فول پروف سکیورٹی اور دیگر تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ضلع منڈی بہاؤالدین ہمیشہ سے امن کا گہوارہ رہا ہے اور امسال بھی اس روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔ امن و امان کے قیام اور دیگر امور کی نگرانی کیلئے تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تا کہ کہیں بھی کسی قسم کی نا خوشگوار صورتحال پیدا نہ ہو۔ ڈی پی او احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ماضی کے مقابلے میں اس بار زیادہ موثر سکیورٹی اور دیگر انتظامات کر رکھے ہیں اور منتظمین جلوس و مجالس کے عہدیداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔جس کی بناء پر کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائیگا۔