کراچی میں فائرنگ، محکمہ انسداد دہشتگردی کے ڈی ایس پی علی رضا جاں بحق

Published: 08-07-2024

Cinque Terre

کراچی کے علاقے کریم آباد میں فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) علی رضا جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کریم آباد پر فائرنگ کے واقعے میں ڈی ایس پی علی رضا پر دو حملہ آوروں نے فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے 11 خول برآمد ہوئے۔وزیر داخلہ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسکی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ فائرنگ سے عمارت کا سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا تھا، جو بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گیا۔ڈی ایس پی علی رضا شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی تھے۔پولیس کے مطابق علی رضا کو دو ملزمان نے نشانہ بنایا، ایک نے اجرک اوڑھ رکھی تھی جبکہ دوسرے نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔علی رضا پر حملے کے مقام سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے 11 خول ملے ہیں۔