آسٹریلیا چیمپئنز نے انڈیا چیمپئنز کو 23 رنز سے ہرادیا

Published: 08-07-2024

Cinque Terre

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا چیمپئنز نے انڈیا چیمپئنز کو 23 رنز سے ہرادیا۔نارتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔آسٹریلیا چیمپئنز کی جانب سے ڈینئیل کرسچن 69 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ شان مارش نے 41 رنز بنائے، بھارت کے کلکرنی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں انڈیا چیمپئنز کی ٹیم 6 وکٹ کے نقصان پر 176رنز بناسکی، یوسف پٹھان 78 رنز بناکر نمایاں رہے، میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔