Published: 09-07-2024
سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی جانب سے مشاورت کےلیے نہ بلائے جانے کی وجہ بتادی۔توصیف احمد کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے سابق کرکٹرز کو مشاورت کےلیے بلا کر احسن اقدام کیا۔انکا کہنا تھا کہ مجھے نہ بلانے کی ایک ہی وجہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی ہیں۔ ماضی میں اسلام آباد کرکٹ کی سلیکشن پر خرم نیازی نے مجھے شوکاز بھیجا تھا۔ توصیف احمد نے کہا کہ سلیکشن کے معاملات ایمانداری سے دیکھے اور بورڈ کو شوکاز کا تفصیلی جواب دے چکا ہوں۔