تھانہ ٹانڈہ:ایک عدد رائفل 223 بور اور 2640 گرام سے زائد چرس برآمد‘ ملزمان گرفتار

Published: 09-07-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ ٹانڈہ کا ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری۔ایک عدد رائفل 223 بور اور 2640 گرام سے زائد چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس تھانہ ٹانڈہ کا ڈی ایس پی صدر سرکل شہباز احمد ہنجرا کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ انسپکٹر راجہ احسان نے اپنی پولیس ٹیم SI احمد نواز, ASI محمد عمران اور ASI صداقت علی کے ہمراہ کاروائی کر کے ملزمان  1- نور امین آفریدی ولد ظریف خان ساکن ضلع خیبر  2- ساجد علی ولد لال خان ساکن ہاڈکہ، ٹانڈہ 3۔  قمر شہزاد ولد محمد یوسف ساکن بھاگوال کلاں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک عدد رائفل 223 بور اور 2640 گرام چرس برآمد کرلی۔ تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔