وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین کی طرف سے ایس ایچ او ولی حسن پاشا کو بہادری ایورڑ سے نوازا گیا

Published: 09-07-2024

Cinque Terre

مریدکے(کرائم رپورٹر محمد وقار بابر)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے ولی حسن پاشا کو شہر بھر میں امن و امان قائم کرنے علاقہ بھر سے جرائم کے خاتمے اور بہادری پر ایورڑ سے نوازا گیا۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے ولی حسن پاشا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقہ بھر سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے علاقہ بھر سے بھتہ خوری‘منشیات فروشی‘ ڈکیتی و راہزنی جیسی وارداتوں پر کافی حد تک قابو پایا گیا ہے انشاء اللہ علاقہ بھر سے مزید جرائم کا خاتمہ کر کے ہی دم لوں گا۔