Published: 09-07-2024
(رپورٹ:۔سلیمان علی بٹ)ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کی ڈی پی او کمپلیکس میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سن کر ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے گئے‘تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے ڈی پی او کمپلیکس میں شہریوں کی شکایات سننے کیلئے کھلی کچہری لگائی۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او گجرات نے شہریوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کوموقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ڈی پی او گجرات نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام سے براہ راست رابطہ ہے۔شہری اپنے مسائل اور شکایات بلا جھجک مجھے بتا سکتے ہیں۔کھلی کچہری کے دوران جاری کئے گئے احکامات کا فیڈ بیک شکایات کے ازالہ تک میں متعلقہ پولیس افسران سے بذات خود لیتا رہوں گا۔اس کے علاوہ بھی میرے دروازے آپ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔