جنوبی افریقا چیمپیئنز نے پاکستان کو 9 وکٹ سے ہرا دیا

Published: 10-07-2024

Cinque Terre

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں جنوبی افریقا چیمپیئنز نے پاکستان چیمپیئنز کو 9 وکٹ سے شکست دے دی،211 رنز کا ہدف جنوبی افریقا چیمپیئنز نے 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔نارتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان چیمپیئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 210 رنز بنائے۔شرجیل خان نے 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے، شعیب ملک 51 اور عبدالرزاق 25 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔جواب میں جنوبی افریقا کے اوپنر جے پی ڈومینی 9 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، پھر سین مین اور سیرل اروی نے شاندار بیٹنگ کی دونوں نے دوسری وکٹ پر 187 رنز کی ناقابل شکست شراکت بنا کر ٹیم کو 19 ویں اوور میں فتح دلادی۔سیرل اروی 105 اور سین مین 82 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے، میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔