ومبلڈن ٹینس: ڈینئل میڈواڈیو اور کارلوس الکاریز نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

Published: 10-07-2024

Cinque Terre

ومبلڈن ٹینس کے مینز سنگلز میں ڈینئل میڈواڈیو نے جینک سنر کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ دفاعی چیمپئن کارلوس الکاریز بھی لاسٹ فور میں پہنچ گئے۔ لندن میں جاری ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں روس ڈینئل میڈواڈیو اٹلی کے جینک سنر کو سخت مقابلے کے بعد پانچ سیٹس میں شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، ان کی جیت کا اسکور چھ سات، چھ چار، سات چھ، دو چھ اور چھ تین رہا۔ایک اور کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن اسپینش کارلوس الکاریز نے امریکی کھلاڑی ٹامی پال کے خلاف پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کم بیک کیا اور اگلے تینوں سیٹس چھ چار،چھ دو اور چھ دو سے جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ویمنز سنگلز میں کروشیا کی ڈونا وکیچ نے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی لولو سن کو دو ایک سے شکست دی۔