پاکستانی کوہ پیماؤ دلاور سدپارا اور فدا علی نے نانگا پربت سر کرلیا

Published: 10-07-2024

Cinque Terre

پاکستان کے دو کوہ پیماؤ دلاور سدپارا اور فدا علی نے نانگا پربت سر کرلیا۔ دونوں اس سیزن میں نانگا پربت سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔واضح رہے کہ 8 ہزار 126 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے۔پاکستانی کوہ پیماؤں کے علاوہ نیپال کے لکھپا ٹیمبا شیرپا اور پیمبا شیرپا نے بھی نانگا پربت سر کرلیا۔سیکریٹری الپائن کلب آف پاکستان کرار حیدری کا کہنا ہے کہ چاروں مہم جو آج پاکستانی وقت کے مطابق شام پونے چھ بجے نانگا پربت سمٹ پہنچے۔انہوں نے کہا کہ مزید کوہ پیماء اس وقت نانگا پربت کے کیمپ فور پر موجود ہیں، دیگر کوہ پیماء اگلے چند گھنٹوں میں نانگا پربت سمٹ کی جانب بڑھیں گے۔