نواز الدین صدیقی کا سری دیوی کو خراج عقیدت

Published: 10-07-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنے پورے کیریئر کے دوران فلم انڈسٹری میں اپنی موجودگی کو اپنے ہمہ گیر انداز اور غیر معمولی اداکاری کے ذریعے ایک ممتاز حیثیت میں قائم رکھا ہوا ہے۔ حال ہی میں انھوں نے فلم مم میں اپنی ایک ساتھی اداکارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کیا۔ اپنی اس پوسٹ میں نواز الدین صدیقی نے سری دیوی کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ آپکے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز تھا۔ اپنی اس غیر معمولی پوسٹ جس میں انھوں نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس فلم کی جھلکیاں موجود ہیں۔ جبکہ اسکے ساتھ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ایک انٹرویو کا کلپ شامل ہے۔ انھوں نے اس میں سری دیوی کے ساتھ اپنے کام کے تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی انکی کمی بڑی شدت سے محسوس کرتا ہوں۔ فلم مم کی اتوار کو ساتویں سالگرہ پر نواز الدین صدیقی نے فلم کی شوٹنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر معمولی اداکارہ تھیں۔نواز الدین صدیقی نے کہا فلم مم میں انکے ساتھ کام کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اس میں کام کرکے مجھے کافی مزہ بھی آیا۔ آپکے حوصلہ افزا لفظوں کا شکریہ۔