Published: 10-07-2024
(رپورٹ:۔ ملک رضوان ناظم)گوجرانوالہ میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی، راستوں کی سرویلنس و مانیٹرنگ کے لیے ضلعی کنٹرول روم قائم شہر و ضلع کے تمام جلوسوں اور مجلسوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ نے انتظامات مکمل کر لیے۔ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی ڈی آئی سی ممبران کے ہمراہ محرم الحرام ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کیا، اے ڈی سی جی شبیر حسین بٹ، ایس ایس پی آپریشنز رضا تنویر سمیت دیگر ہمراہ تھے۔