آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ڈیرہ غازی خان اور ملتان ریجن میں امام بارگاہوں، عزاداری جلوسوں کے روٹس کا دورہ

Published: 10-07-2024

Cinque Terre

 (رپورٹ:۔ ملک رضوان ناظم)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ڈیرہ غازی خان اور ملتان ریجن میں امام بارگاہوں، عزاداری جلوسوں کے روٹس کا دورہ، آر پی او ڈیرہ غازی خان اور آر پی او ملتان نے آئی جی پنجاب کو محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی، صوبائی وزرا، علما کرام، آرمڈ فورسز، رینجرز اور سکیورٹی ایجنسیز کے تعاون سے بہترین انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔