بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کو متحد اور احتجاج کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

Published: 12-07-2024

Cinque Terre

بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں سےملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو متحد اور احتجاج کےلیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔  ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے ان سے کہا کہ آپ جیل میں ہیں بھوک ہڑتال سے آپ کی صحت متاثر ہوگی۔ذرائع کے مطابق  پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کے سامنے اپنے تحفظات رکھے۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کے پی میں گورننس مسائل ہیں، بیورو کریسی میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنما نے کہا آپ سے ملاقات کرنے والے چند مخصوص لوگ پارٹی پر قابض ہیں۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو تمام تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی اور شبلی فراز کو صوبے کے گورننس اور بیوروکریسی مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے شبلی فراز کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ صوبے کے ایم این ایز کے مسائل حل کریں۔