ایوارڈ شوز کو بیکار کہنے پر عمران ہاشمی کی کنگنا رناوت پر تنقید

Published: 12-07-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے ایوارڈ شوز کو بیکار کہنے پر کنگنا رناوت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ایوارڈ شو کی بے توقیری کرنا نہیں چاہیں گے لیکن وہ لوگ جو انھیں اپنے گھروں کے کمروں میں سجا کر رکھنا چاہتے ہیں انکی مرضی وہ اس میں شامل ہوں۔ واضح رہے کہ کنگنا رناوت ایوارڈ شوز میں شرکت کے حوالے سے تنقید کرتی رہتی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ وہ شوز میں شرکت نہیں کرتیں کیونکہ یہ سب ٹی آر پیز ہیں جہاں ایک اداکار پرفارم کرتا ہے اس کے بعد اسے ایک ایوارڈ ملتا ہے۔دوسری جانب عمران ہاشی بھی ایوارڈ تقریبات میں شرکت سے گریز کرتے ہیں اور اس بارے میں سوبھانکر مشرا کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انھوں نے کنگنا کے ریمارکس پر اسی وقت روشنی ڈالی تھی۔عمران ہاشمی سے کہا گیا کہ ایوارڈ شوز پر اپنی آرا کا اظہار کریں اور کیا وہ سمجھتے ہیں کہ یہ بے مقصد ہیں جیسا کہ کنگنا کہتی ہیں۔ اس پر عمران ہاشمی کا کہنا تھا کیونکہ اسکے بعد انھیں ملنا بند ہوگیا؟ مجھے یاد نہیں کہ مجھے کونسا ایوارڈ ملا لیکن مجھے یہ پتہ چل گیا کہ اسکے پیچھے ہوتا کیا ہے، اگر آپ انکے لیے پرفارم کر رہے ہیں وہ ایک بات ہے، یہ دراصل ایک بارٹر ڈیل ہے یعنی لین دین پر مبنی ہے۔ ابھی میں یہ نہیں کہون گا کہ اسکی ویلیو ہے یا نہیں، نہ میں ایوارڈز پر تنقید کرونگا، جن لوگوں کو اپنے گھروں کے کمرے سجان ہے وہ کریں! وہ جا کر پرفارم کریں۔واضح رہے کہ عمران اور کنگنا نے کئی فلموں میں اکٹھے کام کیا ہے جن میں گینگسٹر، راز، دی مائسٹری کنٹینیوز اور ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی شامل ہیں۔ جبکہ عمران آئندہ شو ٹائم میں نظر آئیں گے۔